Saturday 18 September 2021

ناڑہ پولیس کی نااہلی سجیکوٹ آبشار پر آنے والے سیاحوں کو ڈاکوناکہ لگا کرلوٹنے لگے

 

ناڑہ پولیس کی نااہلی سجیکوٹ آبشار پر آنے والے سیاحوں کو ڈاکوناکہ لگا کرلوٹنے لگے

ایک ہفتہ میں سیاحوں کو لوٹنے کا دوسرا واقعہ رونما ہوا ہے، جوکہ پولیس کی نااہلی کا منہ بولتا ثبوت ہے

حویلیاں کے نواحی علاقے سجیکوٹ میں ناڑہ پولیس کی نااہلی یا ملی بھگت کا نتیجہ، سجیکوٹ آبشار پر آنے والے سیاحوں کو ڈاکوؤں ناکہ لگا کر لوٹنے میں مصروف عمل، ایک ہفتہ میں سجیکوٹ آبشار کی طرف آنے والے سیاحوں کو لوٹنے کا دوسرا واقعہ رونماء ہوچکا ہے۔ جس سے علاقے میں تشویش پھیلنے لگی۔ گزشتہ روز بنوں سے آنے والی سیاح فیملی کو بھی اسلحہ کی نوک پر لوٹ لیا گیا، سجیکوٹ آنے والے سیاح پریشان، یاد رہے کہ سجیکوٹ آبشار پر ملک بھر سے سیاح سیر وسیاحت کی غرض سے آتے ہیں۔ روزانہ یہاں پر ملک کے طول وعرض سے ہزاروں سیاح سجیکوٹ آبشار پر آتے ہیں جس کا فائدہ اُٹھاتے ہوئے سماج دشمن عناصر نے اپنی کاروائیاں تیز کردی ہیں اور ناکے لگا کر سیاحوں کو لوٹا جانے لگا۔ گزشتہ ایک ہفتہ میں یہاں آنے والے افراد کو گن پوائنٹ پر لوٹنے کے دومختلف واقعات ہوچکے ہیں جبکہ تھانہ ناڑہ پولیس کی جانب سے کسی بھی قسم کے حفاظتی اقدامات نہیں اُٹھائے جارہے ہیں جبکہ عوامی حلقوں کی جانب سے اس بات کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے کہ یہ کاروائیاں ناڑہ پولیس کی ملی بھگت سے کی جارہی ہیں،کیونکہ حویلیاں سے آتے ہوئے تمام راستے میں آبادی ہے اوراس راستے پر مختلف مقامی لوگ کام کاج میں مصروف نظر آتے ہیں اس کے باوجود مقامی پولیس ان ڈاکوں کی کاروائیاں روکنے میں ناکام نظر آرہی ہے۔ عوامی وسماجی حلقوں کی جانب سے ڈی پی او ایبٹ آباد سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

Saturday 28 August 2021

ضلع ہری پور میں قتل گری کا بازار گرم، ایک خاتون اور مرد قتل جبکہ ایک شدید زخمی

 

ضلع ہری پور میں قتل گری کا بازار گرم، ایک خاتون اور مرد قتل جبکہ ایک شدید زخمی

ہری پور کے نواحی علاقہ تھانہ کھلابٹ کی حدود میں دو گروپوں میں مسلح تصادم، فائرنگ کے کے نتیجے میں باپ قتل، بیٹا شدید زخمی، دو ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا جبکہ ایک ملزم کو گرفتارکرلیا گیاہے۔ نعش کو پوسٹمارٹم کے بعد ورثاء کے حوالے کردیا گیا۔ کھلابٹ پولیس نے ایف آئی آر درج کرکے تفتیش شروع کردی۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز تھانہ کھلابٹ کی حدود میں قبرستان کے قریب واقع محلہ مدنی میں دوہمسایوں فیاض اور علی اصغر کے مابین توں تکرار ہوئی اس دوران مبینہ ملزم فیاض نے آتشیں اسلحہ سے علی اصغر اور اس کے بیٹے عامر پر فائرنگ کردی جس سے دونوں زخمی ہوگئے۔ جبکہ علی اصغر شدید زخمی ہو گیا جو کہ ابتدائی طبی امداد سے قبل ہی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہوگیا۔ واقعہ کی اطلاع ملنے پر کھلابٹ پولیس موقع پر پہنچ آئی اور دونوں باپ بیٹا کو ہسپتال منتقل کردیا۔ جہاں پر علی اصغر کی نعش پوسٹمارٹم کے بعد ورثاء کے حوالے کردی گئی۔ پولیس نے زخمی عامر کی رپورٹ پر دو ملزمان فیاض اور اس کے ساتھی بابو بشیر کے خلاف مقدمہ درج کرکے بابوبشیر کو گرفتار کرلیا ہے۔

جبکہ دوسری جانب ہری پور کی تحصیل خانپور میں بچوں کو ٹیویشن سے واپس لانے والی خاتون کو فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا۔ خانپور کے نواحی علاقے بھیرہ میں قتل کی لرزہ خیز واردات شوہر نے اپنی بیوی کو بے دردی سے قتل کردیا۔ ملزم ممتاز شاہ نے نامعلوم وجوہات کی بنا پر اپنی بیوی کو اس وقت قتل کردیا جب وہ بچوں کو ٹیویشن سے واپس گھر لارہی تھی۔ ملزم نے چوک میں فائرنگ کرتے ہوئے قتل کرنے کے بعد موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔ پولیس نے نعش کو پوسٹمارٹم کیلئے تحصیل ہیڈکواٹر ہسپتال خانپور منتقل کیا جس کو بعدازاں لواحقین کے حوالے کردیا گیا۔ ذرائع کے مطابق ملزم اس سے پہلے بھی اپنی بیوی پر ظلم وستم کرتا تھا جس کی وجہ سے وہ ناراض ہوکر اپنے سسرال آئی ہوئی تھی۔ پولیس واقعہ کی تحقیقات کررہی ہے تاحال قاتل ممتاز شاہ گرفتار نہیں ہوسکا ہے۔

Wednesday 25 August 2021

حویلیاں پبلک پارک کی منتقلی کوروکیں گے، ارسل پرویز

 

حویلیاں پبلک پارک کی منتقلی کوروکیں گے، ارسل پرویز

حویلیاں پبلک پارک کی منتقلی کو روکنے کے لئے ہائی کورٹ سے حکم امتناعی حاصل کررکھا ہے انشاء اللہ اس عوامی مسئلے پر حویلیاں ایکشن کمیٹی نے سٹینڈ لیا ہوا ہے اور اس پر نظر رکھے ہوئے ہیں۔ گزشتہ روز سوشل میڈیا پر فوٹوسیشن تک کی خبروں کے حوالے سے حویلیاں پبلک پارک بچاؤ کمیٹی کے ممبران سابق تحصیل ناظم سردار ارسل پرویز، ملک حبیب الرحمن، سابق ضلعی نائب بابو جاوید اقبال، تحصیل ناظم عامرشہزاد عرف شانی خان، سابق تحصیل ممبر امجد تنولی، راشدخان لنگرہ اور دیگر کمیٹی ممبران نے اپنے ایک بیان میں کیا۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن، تحریک انصاف، جمعیت علماء اسلام، جماعت اسلامی، پاکستان پیپلزپارٹی، اہلسنت والجماعت، خاکسارتحریک، تاجر برادری اور دیگر سماجی شخصیات نے مل کراس عوامی ایشو پر آواز اُٹھائی ہے اور ہائی کورٹ سے سٹے آڈر لے رکھا ہے۔۔ اس لئے اب کورٹ کے ذریعے ہی اس کا حل ہوگا۔ جو لوگ اس حویلیاں پارک کی منتقلی کے لئے متحرک ہیں ان پر بھی نظر رکھے ہوئے ہیں۔ ارسل پرویز کا مزید کہنا تھا کہ یہ جگہ میرے دور نظامت میں خریدی گئی تھی اور ہم سب لوگ سیاست سے بالاتر ہوکر حویلیاں پارک کی منتقلی کو روکیں گے

ناڑہ پولیس کی نااہلی سجیکوٹ آبشار پر آنے والے سیاحوں کو ڈاکوناکہ لگا کرلوٹنے لگے

  ناڑہ پولیس کی نااہلی سجیکوٹ آبشار پر آنے والے سیاحوں کو ڈاکوناکہ لگا کرلوٹنے لگے ایک ہفتہ میں سیاحوں کو لوٹنے کا دوسرا واقعہ رونما ہوا...